ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: ہنس راج کالج میں طلباکا گوشالا کی تعمیر کیخلاف احتجاج ، گرل ہاسٹل بنا نے کا مطالبہ

دہلی: ہنس راج کالج میں طلباکا گوشالا کی تعمیر کیخلاف احتجاج ، گرل ہاسٹل بنا نے کا مطالبہ

Tue, 01 Feb 2022 00:17:21    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) طلباء نے دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج کیمپس میں گائے کے تحفظ اور ریسرچ سینٹر کے قیام کے خلاف احتجاج کیا اور وہاں طالبات کے لیے ہاسٹل کا مطالبہ کیا۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے ہنس راج کالج یونٹ نے الزام لگایا کہ لڑکیوں کے ہاسٹل کے لیے مختص جگہ پر ایک گئوشالا – سوامی دیانند گائے تحفظ اور ریسرچ سینٹر کی تعمیر کی جا رہی ہے۔کالج کی پرنسپل راما شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینٹر میں صرف ایک گائے رکھی ہے اور اسے تحقیق کے لیے رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاں سنٹر بنایا گیا ہے وہ خالی پڑا ہے ،وہاں ہاسٹل بنانا ممکن نہیں۔ مظاہرے کا اہتمام ایس ایف آئی نے کیا تھا۔ دیگر طلبہ تنظیموں نے بھی اس کی حمایت کی۔طلباء نے کالج کے باہر مظاہرہ کیا۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے، جن پر لکھا تھا’عوامی تعلیم کا تحفظ کریں، طلبہ کی بہبود کو ترجیح دیں، ’تعلیم کا بھگوا کرن نہ کریں ‘اور ’ہمارے کیمپس پر ہمارا حق ہے‘ جیسی عبارت درج تھی۔

طلبا نے کہا کہ گئو شالا کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے طالبات کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔اسی دوران گزشتہ دنوں ڈاکٹر راما نے کہا تھا کہ ہمارے کالج میں ہر ماہ ہون ہوتا ہے، ہماری اپنی یگ شالہ ہے۔ جب ہمیں گائے ملی تو ہم نے سوچا کہ اسے کیمپس میں ہی رکھا جائے تاکہ ہمیں ہون کا سامان مل جائے اور ہاسٹل کے بچوں کو بھی خالص دودھ ملے، ہم کچھ اور گائیں رکھ سکتے ہیں، ہم ایک چھوٹا بائیو گیس پلانٹ بھی لگا سکتے ہیں۔


Share: